ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہلیال میں چلتی لاری نے ایک خاتون سمیت 27بکروں کو کچل ڈالا : ڈرائیور فرار

ہلیال میں چلتی لاری نے ایک خاتون سمیت 27بکروں کو کچل ڈالا : ڈرائیور فرار

Thu, 21 Nov 2019 19:22:55    S.O. News Service

ہلیال:21؍نومبر(ایس اؤ نیوز) کلگھٹگی سے ہلیال شکر کارخانے کو گنَّا لے جارہی لاری نے سڑک کنارے جارہے چرواہے اور بکروں کو کچلنے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 27بکرے  جائے وقوع پر ہی ہلاک ہونے کا دلدوز حادثہ تعلقہ کے جنگش دیہات کے کراس پر  جمعرات کو پیش آیاہے۔

مہلوک خاتون کی شناخت گوکاک تعلقہ ہیرے ہٹی دیہات کی مکین شوبھا یلپا کریگار (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ چرواہے گوکاک سے اپنی بکریوں کو چراتے ہوئے  ہلیال کی طرف سڑک کنارے  جارہے تھے ۔اسی دوران کے اے 30- 8544نمبر کی ایک لاری نے خاتون سمیت بکروں کو کچل ڈالا۔جس کے نتیجے میں 27بکرے ہلاک اور6بکرے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد لاری ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس انسپکٹر  لوکاپور اپنی  ٹیم کے ساتھ  جائے وقوع پر پہنچے اور معائنہ کرتے ہوئے  کیس درج کیا۔ پولس پورے واقعے کی جانچ کررہی ہے اور فرار لاری  ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ہلیال_چرواہے_2.jpg


Share: